جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ کے صارفین اب ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاوٗنٹس استعمال کرسکیں گے

23 فروری, 2021 14:37

موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے صارفین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب صارفین اسمارٹ فون میں ایک ساتھ دو واٹس اپ اکاوٗنٹ استعمال کرسکیں گے لیکن اس کےلیے موبائل کا ڈوئل سم ہونا ضروری ہے

 

یہ سہولت موبائل فونز میں ڈوئل سم سسٹم کو دیکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ڈوئل سم سپورٹ سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے۔

سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔

ان فیچرز کی مدد سے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی ڈپلیکیٹ ایپ بنایا جاسکتا ہے جس مدد سے ایک ہی فون میں دو مختلف اکاوٗنٹس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایپل نے آئی فون سے بھی مہنگے ہیڈ فونز متعارف کرادیےیہ بھی پڑ ھیں

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی بھی فون کی سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ فیچرز پر کلک کریں اور نیچے کی جانب سے ڈوئل میسنجر کے آپشن کر کلک کریں گے تو ایک فہرست سامنے آئے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی، اس میں سے واٹس ایپ پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top