جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ نے چیٹ میں 60 سیکنڈ ویڈیو میسج متعارف کرادیا

01 اگست, 2023 13:02

واٹس ایپ نے اب چیٹ کے اندر ہی وائس کی طرح 60 سیکنڈ ویڈیو پیغام بھیجنے کا نیا فیچر بھی شامل کردیا ہے۔

اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی۔

اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔

اس کو استعمال کرنے کیلئے وائس میسج آئکن دبا کر رکھیئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرادیا، استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top