جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا بہترین فیچر متعارف کرادیا

12 اگست, 2023 13:27

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، مگر صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں ایک ڈیوائس کے لیے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں۔

ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں، مگر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے چیٹ میں 60 سیکنڈ ویڈیو میسج متعارف کرادیا

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top