جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ نے اپنی ڈیسک ٹاپ ایپ میں وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کا اضافہ کردیا

04 مارچ, 2021 18:19

واٹس ایپ نے اپنی ڈیسک ٹاپ ایپ میں وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

 

یہ فیچر ون آن ون کال تک محدود ہوگا تاہم فیس بک کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے جلد اس میں گروپ کالز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

ڈیسک ٹاپ کالز پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ دونوں موڈز پر کام کریں گی۔

 

ڈیسک ٹاپ ایپ میں کال کا آپشن ایک ری سائز ایبل اسٹنڈ آلون ونڈو میں ہوگا، جو ٹاپ پر ہوگی تاکہ اوپن ونڈوز میں گم نہ ہوجائے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ واٹس ایپ پر تمام کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں تو کمپنی کالز کو سن یا دیکھ نہیں سکتی۔

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا اور 2021 کے شروع میں اسے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کے ویب ورژن کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

جنوری میں واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں فنگرپرنٹ یا فیس لاک سے لاگ ان ہونے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

بس اسمارٹ فون میں فنگرپرنٹ اسکینر یا فیس لاک کا ہونا ضروری ہے۔

یہ نیا بائیومیٹرک تصدیق کا فیچر بائی ڈیفالٹ ایکٹیو ہوگا اور بس اسی وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کی جانب سے فون میں فیس یا فنگرپرنٹ ان لاک کو مکمل سوئچ آف کیا گیا ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top