جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمیں اس سال عید پر بہت احتیاط کرنی ہوگی : سعید غنی

21 جولائی, 2021 09:31

کراچی : سعید غنی کا کہنا ہے کہ خود کو بھی کورونا سے بچانا ہے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے، ہمیں اس سال عید پر بہت احتیاط کرنی ہوگی۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے عید الاضحٰی پر قوم کو مبارکباد اور پیغام میں کہا اس سال بھی عید الاضحٰی ایک ایسے حالات میں منا رہے ہیں، جب ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سال عید پر بہت احتیاط کرنی ہوگی اور خود کو اور اہلخانہ کو اس وائرس سے بچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہے، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں: فیصل سلطان

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایس او پیز کو مکمل طور پر اپنانا ہوگا اور ماسک، سینیٹائیزر کے ساتھ ساتھ فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس سال عید کے موقع پر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی بجائے زبان اور اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں۔

سعید غنی نے کہا کہ اس سال بھی عید ملنے اپنے رشتہ داروں کے گھروں پر جانے سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی مدعو نہ کریں۔ ہمیں کورونا سے خود کو بھی بچانا ہے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top