جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

’ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں‘، روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس

08 جولائی, 2023 10:57

جنیوا: انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں، ہم روبوٹس انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر روبوٹس سے سخت قوانین کی پابندی کے سوالات بھی کیے گئے جس پر روبوٹس نے ملا جلا رد عمل دیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ میں کھیتوں سے جنگلی جڑی بوٹیوں کو نکالنے کا کام انسان نہیں بلکہ روبوٹ کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سان فرانسسکو نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کی صلاحیت والے روبوٹس کی تعیناتی مسترد کردی

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں 3 ایسے روبوٹ کام کررہے ہیں جو کھیتوں میں نیا بیج بونے سے قبل جنگلی جڑی بوٹیوں کو بجلی کی مدد سے ختم کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روبوٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق روبوٹ ‘ٹام’ ایک دن میں 49 ایکڑ زمین کو اسکین کرسکتا ہے اور اس ڈیٹا کو ‘ڈک’ نامی روبوٹ استعمال کرکے جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلاش کرتا ہے اور آخر میں روبوٹ ‘ہیری’ زمین سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top