جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ODI سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

01 جنوری, 2024 13:34

 

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔

البتہ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہوسکتا ہوں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے حال ہی میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کی جیت کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر کے ون ڈے کیریئر پر نظر ڈالیں تو 2009 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے وارنر نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6932 رنز بنائے جس میں 22 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top