جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ کے دو بہترین اور زیادہ محفوظ متبادل ایپس

13 جنوری, 2021 14:11

پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنی پرائیوسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کی ہیں جسے صارفین اگر قبول نہیں کریں گے تو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

صارفین واٹس ایپ کی اس نئے پالیس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس پالیسی کے تحت واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔

واٹس ایپ صارف کا موبائل نمبر، تصویر، فون ماڈل اور لوکیشن بھی فیس بک کو فراہم کریگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اور فیس بک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے

ایسے صارفین جو واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں ہم واٹس ایپ کے دو بہترین متبادل ایپس کے بارے میں بتائیں گے۔

1۔ سگنل

‘انکرپٹڈ کمیونیکیشن’ کی وجہ سے سگنل ایپ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں واٹس ایپ جیسی تمام تر خصوصیات موجود ہیں اور یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا دو یا پھر کھسک لو : واٹس اپ کا الٹی میٹم

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 تو 5 میک کے مطابق سگنل ایپ اپنی پرائیوسی پالیسی کے حوالے سے بلکل واضح ہے، اس ایپ پر کی جانے والی چیٹ کے صارفین اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے جبکہ یہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع نہیں کرتی۔

2۔ ٹیلی گرام

واٹس ایپ کا بہترین دوسرا متبادل ایپ ٹیلی گرام ہے، یہ ایپ بھی صارفین کو واٹس ایپ کی ہی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ ہی فیچرز فراہم کرتی ہے۔

ٹیلی گرام صارفین اس ایپ کے ذریعہ انکرپٹڈ ڈیٹا، تصاویر، ویڈیوز، سیلف ڈسٹرکٹنگ پیغامات اور ہر طرح کی دستاویزوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

پلیٹ فارم کا دعوی ہے کہ یہ واٹس ایپ سے زیادہ محفوظ ہے کیونکہ یہ ‘ایم ٹی پیروٹو’ پروٹوکول پر انحصار کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top