مقبول خبریں
واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروادیا
اسمارٹ فون میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔
واٹس ایپ کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ فیچر ہر ایک کو دستیاب ہوگا، اس اپ ڈیٹ کے بعد چیٹس میں تصاویر اور ویڈیوز کا زیادہ بڑا ویو دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر سے چیٹس میں بڑے فارمیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنا بھی ممکن ہوجائے گا۔
اس فیچر کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا اور اسے سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو بھی ساتھ پوسٹ کی گئی۔ اس وقت واٹس ایپ میں بھیجی جانے والی تصاویر کراپ محسوس ہوتی ہیں اور مکمل دیکھنے کے لیے ان کو کلک کرکے اوپن کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ، صارفین کیلئے خطرہ
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور اس پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس تبدیلی کا اطلاق واٹس ایپ چیٹس میں بھیجی جانے والی ویڈیوز پر بھی ہوگا۔
Photos and videos in WhatsApp are now even bigger, so no one will be left out of the picture! That’s the perfect reason to smile 😄 pic.twitter.com/2lzG5jLTKz
— WhatsApp (@WhatsApp) April 30, 2021
اس نئے فیچر کو واٹس ایپ نے اپریل میں آئی او ایس ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا تھا مگر اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واٹس ایپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایپ میں اب تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہوں گی، تو کوئی بھی اب نامکمل تصویر نہیں دیکھے سکے گا۔