جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ نے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا

21 اکتوبر, 2022 14:54

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے، تاہم کال سے متعلق واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔

ان کالز میں ایک وقت میں 32 افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ کال لنک 90 روز تک فعال رہے گا۔

صارفین کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کریئٹ کال لنک‘ کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں۔

لنک

یہ بھی پڑھیں: کن فونز پر چند ماہ بعد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک کاپی کر کے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج کر کال پر بات کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top