جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پروسٹیٹ کینسر کیا ہے ، اور کون کون نشانے پر ہے؟ اہم معلومات جانئے

11 مارچ, 2022 13:05

پروسٹیٹ یعنی مثانے کا کینسر مردوں میں ہونے والا سب سے عام کینسر ہے ۔ البتہ اس کے باعث ہونے والی اموات کی شرح محض 10فیصد ہے ۔پروسٹیٹ کینسرہوتا کیا ہے ؟ پروسٹیٹ گلینڈ (مثانے کی غدود) مرد کے تولیدی نظام کا حصہ ہے۔ اس میں سے جو سیال خارج ہوتا ہے وہ سیمن بناتا ہے ۔

 

یہ مثانے کے نیچے اور مقعد کے پیچھے ہوتا ہے ۔ یہ غدود پیشاب کی نالی کو گھیرے ہوئے ہوتی ہے جس سے پیشاب اور سیمن خارج ہوتا ہے ۔ اس کا سائز بڑا ہونے سے پیشاب کی نالی دب جاتی ہے ۔ اس کی ایک علامت پیشاب کا بار بار آنا یا غیر ارادی طور پر نکل جانا بھی ہے ۔اس سے اریکشن یعنی مردانہ قوت میں کمی کی شکایت بھی عام ہے ۔

 

یہ پڑھیں  : گردوں میں خرابی کی علامات کیا ہے ؟

 

ایک صحت مند مرد کا مثانہ اخروٹ کے برابر ہوتا ہے ۔ البتہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کا سائز بھی بڑھتا ہے ۔ لہٰذا ضروری نہیں کہ مثانے بڑھنا کینسر ہی کی وجہ سے ہو، بلکہ دوسری وجوہات بالخصوص بی پی ایچ کے باعث بھی مثانے کا سائز بڑھ سکتا ہے ۔ بی پی ایچ ایک عام نوعیت کا مرض ہے جسکا علاج سرجری کے ذریعے ممکن ہے ۔

چالیس سال سے کم عمر مردوں کو پروسٹیٹ کینسر ہونے کا خطرہ کم ہی ہوتا ہے ۔ البتہ پچاس سال کی عمر کے بعد یہ خطرہ تیزی سے بڑھ جا تا ہے ۔ پروسٹیٹ کینسر کے 60 فیصد کیسز 65سال سے زائد عمر افراد کو تشخیص ہوئے ہیں ۔

 

اس کینسر کے خطرات :

 

٭پروسٹیٹ کینسر کے خطرات سے بچنے یا کنٹرول کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ۔

٭یہ ایک موروثی مرض ہے ، اگر کسی کے باپ یا بھائی کو یہ مرض ہو تو ایسے شخص کے لئے خطرہ دگنا ہو جا تا ہے ۔

٭پروسٹیٹ کینسر کی علامات عموماً اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب تک یہ مرض پوری طرح سے پھیل چُکا ہوتاہے ۔ خاص کر اس کینسر کی ابتدائی علامات میں سے ایک کمر کا درد ہے جو کہ تب سامنے آتی ہے جس وقت یہ کینسر ہڈیوں تک پہنچ چکا ہوتا ہے اور اس کا سائز بڑھنے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی پر پریشر پڑتا ہے تو اکثر اوقات ٹانگوں میں بھی درد محسوس ہونے لگتا ہے ۔

 

اس کینسر کے حوالے سے مثبت معلومات :

 

٭پروسٹیٹ کینسر کے بڑھنے کی رفتار بے حد سست ہوتی ہے ۔

 

٭پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کا عمل بہت آسان ہے، اس مقصد کے لئے دو ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں ۔ پہلا پروسٹیٹ اسپیسفک اینٹی جن (پی ایس اے) جو کہ خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے ۔ دوسرا ڈجیٹل ریکٹل اکزیمنشن ( ڈی آر ای جس میں معالج انگلی داخل کرکے مثانے کی غدود کے سائز کا اندازہ لگاتا ہے ) جب کےحتمی نتیجے پر پہنچنے کے لئے بائی آپسی کرائی جاتی ہے ۔

 

یہ پڑھیں  : بواسیر کا گھریلو علاج

 

پروسٹیٹ کینسر کاعلاج کیا ہے :

مثانے کے کینسر کا علاج اس بات پر معین ہے کہ کینسر کس اسٹیج پر ہےیا مرض جسم میں کس حد تک پھیل چکا ہے ۔ سرجری کے ذریعے بعض مریضوں کا علاج کیا جات ہے لیکن باقی افراد سرجری کے ساتھ ساتھ کیمو تھیراپی، ریڈیو تھیراپی اور یہاں تک کے ہارمونل تھیراپی کے مراحل سے بھی گزرتے ہیں ۔
ان اچھی بری خبروں کے ساتھ ساتھ ٹائمنگ بھی بہت اہم فیکٹر ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے پروسٹیٹ کینسر کی علامات کی جتنی جلدی ہوسکے تشخیص کر لی جائے تاکہ اس کینسر کا علاج ممکن ہو سکیں ۔

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top