مقبول خبریں
پاکستان میں صارفین یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز سے محروم ہوجائیں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں صارفین گوگل پلے اسٹور کی سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔
ایس بی پی نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کیا تو موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمازون اور میٹا وغیرہ سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالرز کی ادائیگی رک گئی۔
پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم میں میموری اور بیٹری سیونگ موڈز کا اضافہ
پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور چار سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے متفقہ طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جمعہ کے روز ایک مشترکہ خط لکھا جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے اس کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی۔