جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : ٹریفک حادثے میں دو جاں بحق، ایک شخص کا قتل، دو ملزمان گرفتار

12 اکتوبر, 2021 10:05

کراچی : پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار، ٹریفک حادثے میں دو اموات، جبکہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

بن قاسم پولیس نے کنٹری کلب روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت مرید اور منور کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، جبکہ ملزمان کو علاج کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سمیت سندھ میں 12ربیع الاول پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

دوسری طرف لائنز ایریا میکرو کے قریب 25 سالہ ایک نوجوان اور ایم اے جناح روڈ پر علی رضا امام بارگاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دونوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردیں گئیں۔

نیو کراچی میں فائرنگ کرکے مسجد کے پچاس سالہ پیش امام میر بخش کو فجر کی نماز سے قبل مسجد میں ہی قتل کردیا گیا ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول کی دشمنی چل رہی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top