جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹوئٹر ملازمین جب تک چاہیں گھروں سے کام کرسکتے ہیں: سربراہ ٹوئٹر

13 مئی, 2020 14:42

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین جب تک چاہیں گھر سے کام کر سکتے ہیں۔

کمپنی ترجمان کے مطابق جیک ڈورسی نے ملازمین سے کہا ہے کہ زیادہ تر افراد کو کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

کمپنی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ثابت ہو گیا کہ ہمارے ملازمین گھروں سے کام کر سکتے ہیں، تو اگر کمپنی کے ملازمین نے چاہا کہ وہ آگے بھی گھروں سے ہی کام کریں تو انہیں اجازت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین ایسا نہیں بھی چاہیں گے تو کمپنی تب بھی جب ضروری اور محفوظ سمجھے گی تو دفتروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top