جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسافر کوچ، ٹرین کی زد میں آگئی، المناک حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے

29 فروری, 2020 09:31

سکھر : کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر کوچ سکھر کے قریب پھاٹک عبور کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی۔ المناک حادثے میں 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

سکھر روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ اُس وقت ٹرین کی زد میں آگئی، جب پاکستان ایکسپریس ریلوے پھاٹک کو کراس کررہی تھی، خوف ناک حادثے میں انیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حادثے کی جگہ پہنچے اور ٹریک بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : صادق آباد ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور کے سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی، جہاں اس وقت بھی خواتین اور بچوں سمیت زخمیوں کا علاج جاری ہے، جبکہ لاشیں شناخت کے بعد آج کسی وقت ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

دوسری طرف وزیر ریلوے شیخ رشید نے روہڑی حادثے میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی ذمہ داری مسافر کوچ کے ڈرائیور پر عائد کی ہے ۔

شیخ رشید کے مطابق متعدد بار صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر کہا گیا تھا کہ ڈرائیورز اور راہگیروں سے ٹریک احتیاط سے عبور کرنے کی درخواست کریں۔ وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری ایف جی آئی آر سے کروانے کا اعلان بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top