جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کا کار کو اڑانے کا فیصلہ

15 فروری, 2021 14:38

نیویارک: ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے کار کو جیٹ لگا کر اڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی سپر کار میں راکٹ ٹیکنالوجی لگانے جارہے ہیں جس کی مدد سے کار ہوا میں تین فٹ تک اڑ سکے گی۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے دوران کئی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی ٹیسلا کے سابق انجینئر نے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک کار تیار کر لی

واضح رہے کہ ٹیسلا نے ابتدائی طور پر 2017 میں متاثرکن خصوصیات والی کار متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، ان خصوصیات میں 60-0 میل فی گھنٹہ صرف 1.9 سیکنڈز میں چلنے کی رفتار اور 620 میل کی بیٹری شامل تھے۔

ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی مسک نے پہلے ہی کہا تھا کہ سپرکار ایک ‘اسپیس ایکس پیکیج’ پیش کرے گا جس میں کار کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لئے ٹھنڈی ہوا کے تھروسٹرز شامل کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top