جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شوکت ترین کا ہر گھرانے کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

01 اکتوبر, 2021 13:36

اسلام آباد : شوکت ترین نے اعلان کیا ہے کہ ہر گھرانے کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، چینی 90 روپے پر فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں بہت زیادہ مہنگائی ہوگئی ہے۔ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھنے کی وجہ سے مہنگی ہوئیں۔ ‏‏خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ‏وزیراعظم عمران خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ ‏زراعت اور پیداوار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ خودکفیل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏پیٹرولیم لیوی کم ہو کر 2 سے اڑھائی روپے پر آگئی۔ ‏برطانیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 فیصد بڑھی ہیں۔ سیلز ٹیکس میں چھوٹ دے کر گھی سستا کریں گے۔ ‏دنیا بھر میں گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ‏دنیا میں کورونا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا ہے اور سپلائی چین متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کم لاگت گھروں کے لیے 16 ارب روپے جاری کردیئے گئے : فرخ حبیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ ‏زراعت کے شعبہ میں غفلت کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ پاکستان کا وزیراعظم غریب کیلئے درد رکھتا ہے۔ ‏غریب لوگوں کو آٹا، چینی اور گھی میں براہ راست سبسڈی دیں گے۔ حکومت کو نقصان ہو رہا ہے لیکن آئندہ ہفتہ سے کوشش ہے چینی 90 روپے پر فروخت ہو۔ ساڑھے 12 ملین گھرانوں کو براہ راست فوڈ سبسڈی دیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آڑھتی یا مڈل مین بہت زیادہ کمائی کرتا ہے۔ لوگ من مانی قیمتیں لے رہے ہیں۔ کوشش ہے پرائس مجسٹریٹ کو بحال کیا جائے۔  ہماری کوشش ہے منڈیوں میں مڈل مین کے کردار کو کم کریں۔ منافع خوروں کی نشاندہی کر رہے ہیں انتظامی کارروائیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر معشیت بہتر ہو رہی ہے، معیشت 5 فیصد سے زیادہ ترقی کرے گی۔ اثرات نظر آئیں گے۔ ہم جلد کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے بلا سود قرضے دیں گے۔ یہ دیرپا حل نہیں، لوگوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ کسان کو فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے اور شہر میں ہر گھرانے کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس رقم پر کوئی سود نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top