جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈبل سواری سمیت ریسٹورنٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے: مرتضیٰ وہاب

31 جولائی, 2021 15:53

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی اجازت دے رہے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ، دودھ اور بیکری کی دکانوں پر پابندی ختم کررہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں، قوم کو پیغام دیا کہ کورونا صورت حال تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور اسد عمر سے خود بات کی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں لاک ڈاؤن لگا تو پیپلزپارٹی نے کوئی اعتراض نہیں کیا، اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق نہیں سمجھتے، ہمیں کراچی میں براہ راست معلومات مل رہی ہوتی ہیں، کراچی میں کورونا کیسز میں 5گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے عوام ویکسین لگوانے کیسے جائیں: فیصل سبزواری

ان کا کہنا تھا کہ یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا مسئلہ ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی اجازت دے ہے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ ، دودھ اور بیکری کی دکانوں پر پابندی ختم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ادارے کو سیل کردیں گے، 30 دن کی پابندی ہوگی جو 9 اگست سے شروع ہوں گی، انتظامیہ غلط کام کرے گی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسپتال مریضوں سے بھرنا شروع ہوگئے ہیں، فیصلہ ہوا تھا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کردی جائے گی، 2 سے 3 روز میں ویکسی نیشن کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، 24 گھنٹے میں سندھ حکومت نے ایک لاکھ 85 ہزار 46 لوگوں ویکسین لگوائی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جو ادارے ویکسی نیشن کرارہے ہیں ان کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، چھپ کر دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ان ڈور ڈائننگ والے ہوٹلز بھی بند کردیئے جائیں گے، پولیس کی 95 فیصد سے زائد ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top