جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کشمش ، میٹھی چیز کے میٹھے فائدے

30 اپریل, 2023 15:45

بچوں کی نشوونما میں غذا بہت ا ہم کردار ادا کرتی ہے جس کے لئے مائیں ہمہ وقت جتن میں مصروف رہتی ہیں ۔صحت بخش اورمتوازن غذا آپ اپنے بچے کودیں گے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانا رہے گا۔کشمش(raisins) ایک مشہورمیوہ ہے جس کاشمار عام طورپرڈرائے فروٹ میں کیاجاتاہے ۔

 

کشمش انگو رسے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا جوخشک ہونے پرکشمش کی شکل اختیارکرلیتاہے۔بڑے انگورجس میں دانہ یعنی بیج ہوتاہے اورعموماً وہ بیل پرپک کرہی خشک ہوجاتے ہیں تو وہ منقٰی کہلاتے ہیں۔کشمش ہویامنقٰی دونوں ہی انگورسے تیار ہوتے ہیں ۔

 

بچوں کی خوراک میں روزانہ کشمش کااستعمال نہایت مفید ہے ساتھ ہی بچوں کے مخصوص مسائل کے حل کے انتہائی فائدے مند بھی ہے جومحفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے۔

 

قبض کی شکایت:

بچوں کوبھی عموماً قبض کی شکایت ہوجاتی ہے اوریہ بیماری صحت کی دشمن ہے اسی لئے اگر کشمش یا منقٰی کودھوکررات پانی میں بھگوکرصبح پانی پلاکرمنقٰی کھلادیں تو یہ مسئلہ حل ہوجاتاہے۔اگر بچہ بھیگی ہوئی کشمش نہ کھائے تو خالی ہی کھلادیں اس سے بھی قبض میں فائدہ ہوتاہے۔

 

دانت نکالنے کی تکلیف:

ایسے دودھ پینے والے بچے جودانت نکال رہے ہوتے ہیں انھیں اس وقت کافی تکلیف ہوتی ہے اسی لئے ان کے لئے کشمش باریک پیس کرشہد میں ملاکراستعمال کرنانہایت مفید ثابت ہوتاہے۔

 

اس بارے میں جانئے  : بادام کے تیل کے فوائد

 

آپ کا بچہ تھکا وٹ کا شکار رہتا ہےتو:

کشمش کے مسلسل استعمال سے بچوں کے جسم میں طاقت اورتوانائی آتی ہے۔ اگر آپ کابچہ بھی سست اورتھکاتھکارہتاہے تو اسے کشمش کھلائیں،اس سے دل اوردماغ مضبوط اوربچہ تواناہوجاتاہے۔

 

صحت اورتندرستی کے لئے:

ہرماں اپنے بچے کوصحت مند اورتوانادیکھناچاہتی ہے۔دوچمچ سبز کشمش اوربارہ عدد بادام رات کوپانی میں بھگوکرصبح کشمش اور بادام( چھیل کر)دودھ کے ساتھ بچوں کوکھلادیںتو بچے حسین اورتندرست ہوجائیں گے لیکن اس نسخہ پرباقاعدگی سے تین مہینے تک عمل کریں۔

 

کھانسی:

بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہے ۔ بادام ،ملیٹھی اورمنقہ (بیج نکال لیں) ہم وزن لے کرپیس کرچنے کی دال کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اورایک گولی منہ میں رکھ کرچوسیں(یہ عمل تین دن تک جاری رکھیں) تو کھانسی میں فائدہ ہوتاہے۔

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top