جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی اے نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا

07 اپریل, 2021 19:34

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا۔

پی ٹی اے نے موبائل فونزبلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا اور بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کیلئے مضر، پی ٹی اے سے جواب طلب

پی ٹی اے کے مطابق گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ’اَن بلاکنگ‘ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا، صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگر لازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top