جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے: شاہین آفریدی

14 نومبر, 2022 18:58

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔

اسی وجہ سے شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top