جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ نے وزیر آباد، نوشہرہ کی دو صوبائی سیٹیں جیت لیں، ڈسکہ کی قومی نشست پر برتری

20 فروری, 2021 10:03

لاہور : قومی اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر انتخابی دنگل میں ن لیگ نے وزیر آباد، نوشہرہ کی دو صوبائی سیٹوں پر میدان مار لیا۔ ڈسکہ کی قومی نشست پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ کرم کی جے یو آئی کی قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی۔

این اے پچھتر ڈسکہ پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار کے ستانوے ہزار پانچ سو اٹھاسی جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی چورانوے ہزار پانچ سو اکتالیس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ڈسکہ میں پولنگ کے دوران گولیاں بھی چلیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ایک ایک کارکن جان سے ہاتھو دھو بیٹھے۔ واقعہ کے بعد لیگی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

این اے پیتالیس کرم میں جے یو آئی اپنی نشست پر ہار گئی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان سولہ ہزار تین سو تیرہ ووٹ لے کر جیت گئے۔

پی پی اکاون میں ن لیگ کی بیگم طلعت شوکت نے کامیابی سمیٹی۔ نتائج آنے کے بعد وزیر آباد میں بھی پی ٹی آئی اور لیگی کارکن ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ لاٹھیوں اور لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ خواتین کے پولنگ بوتھ پر دھاوا بولا گیا، دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے تریسٹھ نوشہرہ میں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی اکیس ہزار ایک سو بائیس ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ لیگی کارکنوں نے جیت کے خوشی میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر جھومتے رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top