جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان ورلڈکپ کیلئے ضرور آئیگا لیکن بھارت ایشیا کپ کیلئے نہیں جائیگا: سابق بھارتی کرکٹر

20 اکتوبر, 2022 15:09

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارت ایشیا کپ کے لیے آئندہ برس پاکستان نہیں جائے گا لیکن پاکستان ورلڈ کپ کے لیے بھارت ضرور آئے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے بھارت کے ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کے اعلان کے بعد ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ہوسکتا ہے پاکستان بھی ورلڈ کپ کے لیے انڈیا نہ جائے۔

تاہم اس حوالے سے آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ سے لکھوا لیں، پاکستان ورلڈکپ کے لیے ضرور بھارت آئے گا لیکن بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023؛ بھارت کا پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار

آکاش چوپڑا نے اپنے بیان میں بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیا کپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو ایسا ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت میں ہونا ہے جب کہ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان میں ہونا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top