جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اب ٹوئٹر پر بلیو ٹک رکھنے والے صارفین کو ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی

02 نومبر, 2022 15:26

ٹوئٹر کے ویری فائیڈ یعنی بلیو ٹک رکھنے والے صارفین کو اب اس مد میں 8 ڈالر یعنی (17 سو سے زائد پاکستانی روپے) ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد متعدد تبدیلیاں کی ہیں، وہ ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی لانے پر کام کررہے تھے۔

تاہم اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ والے صارفین کو 8 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلو ٹک کا نشان ہونے کا موجودہ نظام فضول ہے، نیا منصوبہ ٹوئٹرکو مواد تخلیق کرنے والوں کو دینے کے لیے آمدنی کا سلسلہ بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ 8 ڈالر کی اس قیمت کو کسی ملک کی قوت خرید کے تناسب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، رقم ادا کرنے والوں کو پوسٹ کا جواب دینے اور ٹوئٹر سرچز میں ترجیح ملے گی جس کا مقصد جعلسازی کو روکنا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد سے قبل مکمل وضاحت کریں گے، اس سے ہی ہم بوٹس اور ٹرولز کو شکست دے سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top