جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب اسمبلی میں الیکشن نہیں ہوا، عدالتیں فیصلہ کرلیں کہ صوبہ انہوں نے چلانا ہے : پرویز الہٰی

28 اپریل, 2022 14:24

لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ سارا مسئلہ پولیس کے اسمبلی کے اندر آنے سے پیدا ہوا، پنجاب اسمبلی کے اندر الیکشن ہوا ہی نہیں ہے، عدالتیں فیصلہ کرلیں کہ صوبہ انہوں نے چلانا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بحران کا ذمہ دار کون ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کرانے کے عدالتی فیصلے کو سب نے مانا۔ سارا مسئلہ پولیس کے اسمبلی کے اندر آنے سے پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اسمبلی میں آکر حملہ کیا، ہماری خواتین بھی زخمی ہیں۔ ہماری رکن آسیہ امجد زخمی اور آج بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسمبلی میں حمزہ شہباز کے کہنے پر حملہ کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو حملہ کرنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں : سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پنجاب میں کھلواڑ ہو رہا ہے : عطاء تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر الیکشن ہوا ہی نہیں ہے۔ جہاں ہمارے ارکان نے ووٹ ڈالنے تھے، وہاں پولیس کھڑی تھی۔ ساڑھے تین سال شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا ان کو عزت دی۔ یہی شریف ہیں جن کو کوئی پوچھتا نہیں تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شریفوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے۔ ان کو 6 بار اقتدار ملا اور یہ بد سے بدتر ہو کر آئے۔ نقص امن کہاں ہوا ہے، فیصلہ تو میں نے کرنا ہے۔ عدالتیں فیصلہ کرلیں کہ صوبہ انہوں نے چلانا ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کا یہ بڑا چرچہ کرتے ہیں۔ ہم جہاں سسٹم کو لے گئے تھے انہوں نے اس کے ساتھ کیا کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top