جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ کا یکطرفہ سیریز منسوخی کے بعد پہلی بار پی سی بی سے رابطہ

07 اکتوبر, 2021 14:22

لاہور: نیوزی لینڈ کا یکطرفہ سیریز منسوخی کے فیصلے کے بعد پہلی بار پی سی بی سے باضابطہ رابطہ کیا اور پی سی بی سے دوبارہ سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا اور سیریز منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے سیریز کے لئے نئی ونڈو تلاش کرنے پر غور کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ ونڈو میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ممکن نہیں ہے جبکہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے سیریز کھیلنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان ختم کردیا

نیوزی لینڈ سیریز کے رابطے کے بعد پی سی بی بھی گہری سوچ میں پڑ گیا ہے۔

خیال رہے کہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top