جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

01 جون, 2021 14:27

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو وقت کی کمی میں صارفین کے کام آئے گا۔

واٹس ایپ پر بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کے لیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز سے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی سے متعلق واٹس ایپ کا اہم بیان

نئے فیچر میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top