جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے آسمان پر ناسا کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن دیکھا جاسکتا ہے: ماہر فلکیات

12 اکتوبر, 2020 14:17

کراچی: امریکی خلائی ادارے ناسا کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن 21 اکتوبر تک کراچی کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی نے کہا کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بہت روشن ہوتا ہے اور 30 روشن ترین ستاروں سے زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی چمک تمام سیاروں سے بھی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ ان دنوں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کراچی کے آسمان پر مخصوص اوقات میں برہنہ آنکھ سے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے مدار میں ایک بڑا اسپیس کرافٹ ہے، یہ اسٹرونوٹس اور کوسموناٹس کی رہائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب کہ اسپیس اسٹیشن میں ایک منفرد سائنس لیبارٹری بھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top