جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

استعفوں پر یوٹرن لے کر ”منی“ بدنام ہو چکی ہے : فردوس عاشق اعوان

11 جنوری, 2021 16:00

لاہور : فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے، استعفوں پر یوٹرن لے کر ”منی“ بدنام ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔ آر پار، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لے کر ”منی“ بدنام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں۔ جو ہاتھ پی ڈی ایم کے ساتھ ہوا ہے، اللہ تعالی کسی دشمن کے ساتھ ایسا نہ کرے۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اب صرف پھنکار سکتی ہے، کاٹ نہیں سکتی : فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کا منہ چڑھا رہی ہے۔ لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے۔ خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے۔ ان کا شرانگیز بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، پھر بجلی کی فنی خرابی پر سیاست کی۔ حقیقت میں پی ڈی ایم میں پیدائشی ٹیکنیکل فالٹ ہے۔ اس ٹولے نے کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top