جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موبائل فون کمپنیاں اپنے تمام صارفین کیلئے جدید فائیوجی ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے کوشاں

05 جنوری, 2021 12:47

ٹوکیو: فائیو جی سروس موبائل فون انٹرنیٹ کی پانچویں جنریشن ہے جو تیز ترین ڈیٹا ڈاﺅن لوڈنگ، اپ لوڈنگ اور بہترین کنکشن کے ذریعے کوریج کو یقینی بناتی ہے

نئے سال2021 میں جاپان کے ایسے علاقوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہونے کی توقع ہے جہاں لوگ جدید ترین 5جی نیٹ ورک استعمال کرسکیں گے۔

ملک کی بڑی موبائل فون کمپنیاں ارزاں نرخوں پر تیز رفتار اور زیادہ گنجائش والے فائیو جی نیٹ ورکس متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی خدمات گزشتہ سال شروع کی تھیں تاہم اب تک یہ صرف محدود علاقوں میں دستیاب ہیں، اب کمپنیاں اپنے بیس اسٹیشنز کو تیزی سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔

این ٹی ٹی دوکومو کو توقع ہے کہ اس کی فائیو جی خدمات مالی سال 2021 کے اختتام تک ملک کی55فیصد آبادی کو دستیاب ہوں گی۔ توقع ہے کہ کے ڈی ڈی آئی اور سوفٹ بینک آبادی کے 90 فیصد حصے کو 5جی خدمات فراہم کریں گے۔

موبائل فون کے اخراجات کم کرنے کی حکومتی اپیل کے جواب میں این ٹی ٹی دوکومو اور سوفٹ بینک موسم بہار سے فائیو جی کے سستے پیکج متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:پاکستان 5 جی سروس کا تجربہ کرنے والا اخطے کا پہل املک بن گیا

اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنیاں5جی کے نت نئے نمونے نکال رہی ہیں، اس طرح امید ہے کہ جاپانی صارفین رواں سال سے فائیو جی کی نئی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال شروع کردیں گے۔

اس سے قبل چین، جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ گزشتہ سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کرچکے ہیں، چینی کمپنیوں کی جانب سے پہلے فائیو جی نیٹ ورک کو سال2021متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اسے فوری طور پر متعارف کرادیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top