جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب پہنچنے پر لازمی قرنطینہ، پی آئی اے نے 11 کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا

06 جنوری, 2022 09:03

اسلام آباد : پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے 11 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے ہے۔ سعودی عرب میں اپنے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کے لیے 11 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں، جو مسافروں کو سعودی میں خدمات فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں سے چھان بین کرنے کے بعد قرنطینہ کا معاہدہ کیا گیا۔ مسافر خدمات حاصل کرنے کے کے لیے واؤچر کا استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے مسافروں کے سعودی عرب پہنچنے پر لازمی طور قرنطینہ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top