جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کھانسی کی مدد سے کورونا کی نشاندہی کرنیوالی ایپ تیار

04 اپریل, 2020 14:30

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی تجربات کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی بھرپور مدد لی جارہی ہے، مگر اب کووڈ-19 ٹیسٹ میں مدد دینے کے لیے بھی ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کورونا وائرس ٹیسٹ میں مدد کی غرض سے کھانسی کی اسکریننگ کے لیے ایک ’KAS کاس‘ نامی ایپ تیار کی گئی ہے جس سے سانس کی حالت معلوم کی جاسکتی ہے۔

اس ایپ میں صارف اپنی کھانسی کی آواز ریکارڈ کرے گا جس سے ایپ تجزیہ کرکے نتائج بتائے گی۔ اس ایپ کا اصل مقصد مختصر مدت میں مریضوں کی بڑی تعداد کے لیے ابتدائی اسکریننگ کا عمل ممکن بنانا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ایپ کا نام ’کاس‘ اس لیے رکھا گیا ہے کہ کیونکہ سنسکرت زبان میں کاس کے معنی کھانسی کے ہیں۔

مذکورہ ایپ حیدرآباد دکن میں قائم اسٹارٹ اپ سالسیٹ ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی فرم زینسارک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔

زینسارک کے عہدیدار منموہن جین نے بتایا کہ یہ ایپ سانس کی مختلف بیماریوں کے تحت مختلف اصولوں پر کام کرتی ہے یعنی جن افراد کو سانس کی بیماری ہوتی ہے انہیں کھانسی کی شکایت ہوتی ہے، ایسی صورت میں یہ ایپ بتائے گی کہ کونسی کھانسی کی آواز کس بیماری کی نشاندہی کر رہی ہے۔

اس ایپ کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسے لیبارٹری کے متبادل نہ سمجھا جائے اور اسے صرف ایک مانٹیرنگ آلے کے طور پر جانچہ جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی علامتوں میں نزلہ، بخار اور جسم درد کے ساتھ کھانسی بھی شامل ہے لیکن ہر کھانسی کووڈ-19 کی نشاندہی کرے یہ ضروری نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top