جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آمدنی کیلئے انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردی

22 جنوری, 2022 13:26

انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں کی آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردی ہیں۔

انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود مشہور شخصیات، فنکاروں اور گلوکاروں وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کی ہے۔ اس طرح انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پر بلانے کے بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم کما سکیں گے۔

اس آپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف رقم دینے والے سبسکرائبر ہی دیکھ سکیں گے، اس طرح تخلیق کاروں کی آمدنی کی نئی راہ کھلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے دی راک کو ہرا کر انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ سبسکرپشن کے تحت تخلیقی فنکار اپنے مداحوں سے دیرپا رابطہ رکھتے ہوئے اپنی آمدنی بڑھاسکیں گے۔ د

وسری جانب صارفین خاص پروگرام اور پرفارمنس سے محظوظ ہوسکیں گے۔

انسٹاگرامرز نے سبسکرپشن کی فیس 99 سینٹس سے لے کر 99 ڈالر اور 99 سینٹس ماہانہ تک رکھی ہے، اس سہولت کے ساتھ فالوورز فنکاروں کی لائیو پرفرمانس، خاص الخاص اسٹوریز، بیجز اور شناخت تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top