جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو حساس مواد پر کنٹرول کا اختیار دیدیا

23 جولائی, 2021 14:13

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو جنسی، پرتشدد اور حساس مواد پر کنٹرول کا اختیار دے دیا۔

انسٹاگرام نے سیٹنگز میں نیا آپشن متعارف کروایا ہے جو کہ sensitive content controlکے نام سے ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی، حساس اور پر تشدد مواد کو اپنی پروفائل پر آنے سے روک سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب سے انسٹاگرام فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہوگی؟

انسٹاگرام کے مطابق اگر دکھائی دینے والا مواد ایپ کی تجاویز کے منافی ہے اور صارف کی پسند کے خلاف ہیں تو باآسانی اب اسے محدود کیا جاسکتا ہے۔

تاہم کمپنی کی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے الاؤ کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top