مقبول خبریں
عمران خان نے 2021میں قتل ہونےوالے سماجی کارکن کو اپنا کارکن بناڈالا
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سخاکوٹ کے مقتول سماجی کارکن کو اپنا کارکن سمجھ لیا اور اس کے قتل پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے سوال کر ڈالا۔
یاد رہے کہ سماجی کارکن محمد زادہ کو مالاکنڈ میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پرگذشتہ سال نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
اتوار کے روز چارسدہ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں محمدزادہ کے رشتے دار صوبائی حکومت کے خلاف بینر لائے تھے اور قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔
دوران خطاب عمران خان کی نظر بینر پر پڑی تو انہوں نے بینر کو اسٹیج پر منگوالیا اور حالیہ لانگ مارچ کے مقتول کارکن کی تصویر سمجھ کر لہرادیا اورکہا کہ پر امن احتجاج پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ظالم لوگوں نےکیا کیا؟
واضح رہےکہ مالاکنڈ میں 8 نومبرکو محمد زادہ کو ان کےگھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیئے: عمران خان