جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اہم اجلاس، نجم سیٹھی دبئی جائینگے

17 مارچ, 2023 14:45

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل کے بعد دبئی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائیں گے۔

آئی سی سی اجلاس 18 سے 20 مارچ تک دبئی میں شیڈولڈ ہیں جس کے بعد اے سی سی ایگزیکٹو کا اجلاس 21 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023؛ بھارت کا پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار

اجلاسوں میں شرکت کیلئے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور سی او او سلمان نصیر آج دبئی روانہ ہو رہے ہیں جبکہ نجم سیٹھی 19 مارچ کی صبح کو دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کا اجلاس ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بڑا اہم ہے، اجلاس میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top