جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی فون الیون کی نئی اپ ڈیٹ صارفین پریشانی کا شکار

09 جون, 2020 15:11

کیلیفورنیا: آئی فون الیون استعما کرنے والے صارفین کی شکایت ہے کہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اُن کے موبائل اسکرین کا رنگ دھیما اور ہرا ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون الیون کے صارفین ایپل کے تازہ ترین آئی او ایس کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ان کی موبائل اسکرینوں پر عجیب سبز رنگت کی شکایت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فون غیر مقفل ہوگیا ہے، ڈارک موڈ یا نائٹ شفٹ میں چلا گیا ہے۔

آئی فون 11 کے صارفین نے بتایا ہے کہ حالیہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد فون پر سامنے نظر آنے والی عجیب و غریب رنگت دیکھنے میں عجیب سی لگتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ فون کو آف کرنے کے یا ڈارک موڈ اور نائٹ شفٹ ایکٹو ہونے کے بعد اسکرین سبز ہوجاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top