جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امید ہے پی ڈی ایم معاہدے کی پاسداری کرے گی، خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا : شیخ رشید

19 جنوری, 2021 11:37

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو سرکاری عمارت کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا، امید ہے پی ڈی ایم قیادت معاہدے کی پاسداری کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتظامیہ کو شام 5 بجے تک اپنا احتجاج ختم کرنا ہے۔ اسلام آباد اور پی ڈی ایم انتظامیہ میں معاہدہ ہوچکا ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سخت، آدھے سے زائد عملہ چھٹی پر چلا گیا

انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ڈی ایم قیادت معاہدے کی پاسداری کرے گی۔ کسی کو سرکاری عمارت کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا مدرسے کے بچوں کو ساتھ لے کر نہ نکلیں۔ نعرے لگانا ہے لگائیں، لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top