جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسان کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ، ویڈیو وائرل

18 جنوری, 2022 15:39

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک روبوٹ کو انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک ویڈیو میں بالکل انسان سے مشابہہ چہرہ انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتا دکھایا گیا ہے جس میں آنکھ مارنا، منہ ٹیڑھا کرنا، زبان چڑانا، مسکرانا جیسے تاثرات شامل ہیں۔

اس روبوٹک چہرے کے بال، جلد، آنکھیں، بھونیں اور تاثرات اتنے حیرت انگیز ہیں کہ نقل پر اصل کا گمان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آب زم زم کی تقسیم ہوگی روبوٹ کے ذریعے

یہ روبوٹک چہرہ انسان سے اتنا مشابہہ ہے کہ اگر ویڈیو میں یہ چہرہ حرکت کرتی مشین پر فکس دکھائی نہ دے تو شاید لوگ شناخت ہی نہ کرسکیں کہ یہ انسان نہیں روبوٹ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top