جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہواووے کا سیلف ڈرائیونگ کار کی تیاری کا منصوبہ

19 جنوری, 2020 13:47

اسمارٹ فون تیار کرنے والی چین کی معروف کمپنی ہواووے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

’گزمو چائنہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ہواووے اب بغیر ڈرائیور والی گاڑیاں (سیلف ڈرائیونگ کار) بنانے میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ہواووے کے روٹیٹنگ مینیجر کا کہنا ہے کہ ’ہمارا حتمی مقصد مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کا حصول ہے اور اس مقصد تک پہنچنے کا عمل اہم ہے، جیسے ٹیسلا ایسا کرکے سب کے لیے اہم ہے، اگر ٹیسلا ایسا کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون اور گیجٹ کے بعد اب اسمارٹ لینسس متعارف کرانے کی تیاری

اگرچہ کمپنی ذاتی طور پر اپنی گاڑیاں بنانے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی بلکہ یہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں سے شراکت داری کرکے انہیں مدد فراہم کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق ان گاڑیوں میں فائیو جی (ایل ٹی ای وی) سمیت لائیو ویڈیو کالنگ بلٹ ان کی خاصیت بھی ہوگی۔

فی الحال ہواوے فائیو جی سے منسلک کاریں بنانے کے لیے سائک (ایس اے آئی سی) اور چائنا موبائل کے ساتھ مل کر فائیو جی میں اپنی مہارت کا استعمال کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top