جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

09 اپریل, 2021 19:30

فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے مخصوص آپریٹنگ سسٹم کے آئی فونز کےلیے اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا

صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top