جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا

10 جون, 2021 14:56

فرانس نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مسابقتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوگل حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی آن لائن ایڈورٹائزنگ کو فروغ دے رہا ہے۔

اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ گوگل ڈیجیٹل اشتہارات میں اپنی ملکیتی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دینے میں ملوث پایا گیا اور اشتہارات کے معاملے میں اس نے اپنی کمپنیوں سے خصوصی برتاؤ رکھا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے گوگل میپ میں بھی ڈارک موڈ کا آپشن شامل

دوسری جانب بلاگ پوسٹ میں گوگل کا کہنا ہے کہ آن لائن اشتہار مارکیٹنگ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی فرانس کی مسابقتی اتھارٹیز کے ساتھ متفق ہے، اس سلسلے میں آئندہ چند ماہ میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top