مقبول خبریں
اب سے انسٹاگرام فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہوگی؟
انسٹاگرام کے سربراہ ‘ایڈم موزیری’ نے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کریئٹرز، ویڈیوز، شاپنگ اور میسیجنگ کے ایریا پر کام کر رہے ہیں چونکہ اب لوگ انفرادی طور پر کچھ کرنے کے قائل ہیں اسی لیے کریٹرز کے لیے ہم کچھ نیا لائیں گے۔
ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہوتی ہیں، اور یہ ہر بڑے پلیٹ فارم کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش
شاپنگ کے حوالے سے ایڈم نے کہا کہ ای کامرس کا بزنس کووڈ میں بہت پروان چڑھا اسی لیے اس کو ہم نے بہتر بنانے کا سوچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف
Changes are coming to video on Instagram 📺
At Instagram we’re always trying to build new features that help you get the most out of your experience. Right now we’re focused on four key areas: Creators, Video, Shopping and Messaging. pic.twitter.com/ezFp4hfDpf
— Adam Mosseri 😷 (@mosseri) June 30, 2021
انہوں نے پیغام رسانی کو ضروری سمجھتے ہوئے میسجز کے آپشن کو اہم قرار دیا اور کہا یہ پچھلے کچھ سالوں میں کافی ترقی کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کیلیے انسٹاگرام کا اقدام
دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اب سے ہم فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہوں گے کیونکہ ہمارے سروے کے مطابق لوگ انسٹاگرام انٹرٹینمنٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں، لوگ ہم سے یہی توقع رکھتے ہیں اسی لیے ہم نے ویڈیوز سمیت دیگر ذرائع سے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کا سوچا ہے۔