جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ کے سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ

07 اکتوبر, 2021 12:46

کوئٹہ : سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں طبی عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ایم ایس سول اسپتال کے مطابق کوئٹہ اور ہرناٸی میں زلزلے کے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ہرنائی اور کوٸٹہ گرد و نواح میں نقصانات کی اطلاع کے پیش نظر اسپتال میں ڈاکٹرز، سرجنز، فارماسٹس، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ موجود اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، ہرنائی میں 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

سول اسپتال کوٸٹہ سے ڈاکٹرز، طبی عملے اور ایمرجنسی ادویات کے ساتھ ایک ٹیم ڈی ایچ او پشین ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی سربراہی میں ہرناٸی روانہ کر دی گٸی ہے۔

دوسری طرف ہلال احمر بلوچستان کی ٹیم چیئرمین عبدالباری بڑیچ کی سربراہی میں ہرنائی زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوگئے، جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور رضاکار بھی شامل ہیں۔

متاثرین کو فوری امداد کیلئے ہلال احمر بلوچستان کی چار ایمبولینسز بھی ہمراہ ہیں۔ امدادی سامان میں کمبل، جیری کین، خیمے، ہائی جین کٹ، ترپلین شیٹ، سلیپنگ بیگز و دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top