جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

02 اگست, 2020 14:04

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں جلد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بار ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا عندیہ دے چکی ہے لیکن اب اس پر عملی اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر جلد پابندی لگا رہے ہیں جس سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کی جاچکی ہے، رواں ہفتے اہم معاہدے پر دستخط بھی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم حالات سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، البتہ امریکا میں ٹک ٹاک کے حوالے سے بہت سارے متبادل ایپس تلاش کر رہے ہیں جس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 65 سے 80 ملین ہے۔

یاد رہے کہ 30 جون کو بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top