جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

16 اپریل, 2021 15:57

لاہور : چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات سی پیک کے جاری منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہایا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے۔ پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی پیک کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا : گورنر بلوچستان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے۔ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ چین اور پاکستان میں آج چٹان سے مضبوط دوستی ہے۔ سی پیک سےملک میں معاشی ترقی کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ انشاءاللہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top