جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت: انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی جگہ لینے کیلئے ‘ریلز’ لانچ کردیا

09 جولائی, 2020 15:02

ممبئی: بھارت میں چین کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے بعد فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنا ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر ‘ریلز’ متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام نے اپنا ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی یہ فیچر ‘ریلز’ گزشتہ برس برازیل میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد اسے فرانس اور جرمنی میں بھی لانچ کیا گیا۔

اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک دستیاب ہوگا جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔

اب کمپنی نے اس فیچر کو برازیل، جرمنی اور فرانس کے بعد بھارت میں اس وقت متعارف کرایا ہے وہاں کی حکومت نے بھی ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت اور اپوزیشن کے سخت ردعمل پر بھارت نے عوامی غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top