جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان

18 مارچ, 2020 17:34

سڈنی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے، فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز، سابق کپتان سٹیو سمتھ، ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور آل راﺅنڈر گلین میکسویل سمیت 17 آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ آئی پی ایل بھی خالی میدانوں میں کروانے کا فیصلہ

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں آئی پی ایل کی فرنچائزز سے معاہدے کر رکھے ہیں جس کے باعث ہم انہیں براہ راست کوئی ہدایات نہیں دے سکتے، لیکن موجودہ صورت حال میں مشورہ ضرور دے سکتے ہیں۔

آئی پی ایل میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کرکٹرز نے کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top