جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشین باکسنگ چمپئن عثمان وزیر کی حکومت سے فنانشل ایڈ کی اپیل

08 اکتوبر, 2020 18:04

لاہور: فیدر ویٹ کیٹیگری میں ایشین باکسنگ چمپئن عثمان وزیر نے حکومت سے فنانشل ایڈ کی اپیل کردی، کہا کہ ورلڈ ٹائٹل کا اہل ہونے کے لئے دو فائٹس دور ہوں، وزیر اعظم عمران خان مدد کریں۔

ایشیائی ممالک میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے باکسر عثمان وزیر کو اگلی فائٹ لڑنے کے لئے مالی امداد کی اشد ضرورت، باکسر کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے چنگل میں نہیں پڑنا چاہتا، حکومت مدد کرے۔

قومی باکسر کا کہنا ہے کہ نہ صرف فائٹ بلکہ ٹریننگ فیسلٹی اور خوراک کا بھی بہت خرچہ ہے، انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی تعریف بھی کی۔

نوجوان باکسر نے تین ماہ میں اپنا ٹائٹل دفاع کرنا ہے، ٹاپ فائیو میں فیلیپینی اور کزاکستان کے کھلاڑی مدمقابل آسکتے ہیں، دو باوٹس جیتنے پر ورلڈ یوتھ چمپئن شپ کے لئے اہل ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top