جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی اے اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

24 جون, 2021 10:11

اسلام آباد : سی اے اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سی اے اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ چیئرمین سی اے اے بورڈ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے سی اے اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اسٹاف کی تنخواہوں میں 25 اور افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا جدید کم ایندھن خرچ کرنے والے چار نئے طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی پرانی برقی سیڑھیوں اور اے سی پلانٹ کو تبدیل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ملک بھر کے ایرپورٹس پر کاروبار کرنے والی کمپنیوں، ریسٹورنٹ کو کرایوں کی مد میں 40 فیصد ریلیف دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی میں سی اے اے اور وزرات ہوا بازی کے حکام شامل ہوں گے۔

کمیٹی آئندہ سی اے اے بورڈ اجلاس میں کمرشل کنسیشن دینے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top